ادکارہ میرا نے اپنی شادی سے متعلق کیا کہا؟

پاکستانی اداکارہ میرا حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس انٹرویو میں ایک نجی ٹی وی کے اینکر نے ان سے ذاتی سوالات کیے، جن میں ایک سوال یہ تھا کہ "نیلم منیر کی شادی ہوگئی ہے، آپ کا کب تک کا ارادہ ہے؟"

میرا نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا "بس! افسوس ہے"، جس پر اینکر نے پھر پوچھا "نیلم منیر کی شادی کا افسوس ہے یا اپنی شادی میں تاخیر ہونے کا؟" میرا نے جواب دیا کہ وہ اپنی شادی میں تاخیر ہونے کا افسوس کر رہی ہیں۔

اینکر کے مسلسل سوالات پر میرا نے تحمل سے جواب دیا کہ "مجھے اب تک کوئی نہیں ملا، مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا، مجھے وجہ نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے"۔ آخرکار، میرا کرسی سے اٹھ کر اس بات کا اظہار کرتی ہوئیں وہاں سے چلی گئیں کہ "مجھ سے کوئی شادی نہیں کرنا چاہتا"۔

سوشل میڈیا پر اس انٹرویو کے حوالے سے شدید ردعمل آ رہا ہے، جہاں صارفین نے اینکر کی جانب سے کیے گئے سوالات کو غیر مناسب اور ذاتی حیثیت میں مداخلت قرار دیا۔ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ اینکر کا رویہ میرا کو پریشان کرنے والا تھا اور ان کے جذبات کی بے توقیری کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *