Skip to content

Latest News

The Best Trending News Website

Menu
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Contact Us
Menu

بلوچستان: کوئلے کی کان میں دھماکا

Posted on January 11, 2025

بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 کان کن کان میں پھنس گئے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کی رات پیش آیا، اور اس کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مائنز ڈیپارٹمنٹ اور پی ٹی ایم اے کی ٹیمیں ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں، تاہم گیس کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، اور دو ریسکیو اہلکار بیہوش ہو چکے ہیں۔ 14 گھنٹوں کے باوجود ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہو سکا ہے۔

چیف انسپکٹر مائنز کے مطابق دھماکا گیس بھرنے کی وجہ سے ہوا، جس کے بعد کان کا راستہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا، تاہم کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد راستہ جزوی طور پر بحال کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریسکیو نے بتایا کہ کانکن تقریباً 4200 فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں اور کان کے اندر بجلی کی کیبلز کٹ چکی ہیں، جنہیں دوبارہ بچھایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں اس سے قبل بھی کوئلے کی کانوں میں دھماکوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں کئی کان کن جان کی بازی ہار چکے ہیں اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Posts

  • بھارت میں میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا گیا: میرا کا دعویٰ
  • رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن سیکھنے کا سنہری موقع
  • امریکی فوج میں بڑی تبدیلی: ہزاروں ٹرانس جینڈر اہلکار نکالنے کا فیصلہ
  • دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا سب سے پاپولر طریقہ سامنے آگیا
  • کشتی حادثہ میں 350 پاکستانیوں کی اموات: لیک آڈیو نے یونانی حکام کی لاپروائی بے نقاب کر دی

Recent Comments

  1. Paylater777 cuan maksimal dalam 2 jam on اروشی روٹیلا نے تامل فلم “ڈاکو مہاراج “کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟ حیران کن انکشاف
  2. Mazda on اروشی روٹیلا نے تامل فلم “ڈاکو مہاراج “کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟ حیران کن انکشاف
  3. slot on اروشی روٹیلا نے تامل فلم “ڈاکو مہاراج “کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟ حیران کن انکشاف
  4. https://hermes4d.org/ on اروشی روٹیلا نے تامل فلم “ڈاکو مہاراج “کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟ حیران کن انکشاف
  5. online games casino jili on اروشی روٹیلا نے تامل فلم “ڈاکو مہاراج “کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟ حیران کن انکشاف

Archives

  • February 2025
  • January 2025
  • December 2024

Categories

  • Gold Rates
  • Latest News
  • Pakistan Top Trend
  • Uncategorized
©2025 Latest News | Design: Newspaperly WordPress Theme