پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں پہلی بار فینز چوائس ایوارڈز کا اعلان کیا گیا، جس میں کرکٹ کی دنیا کے بڑے ستاروں کو ان کی شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔ یہ اعلان 10 ویں ایڈیشن کے ڈرافٹنگ کے موقع پر کیا گیا، جو گزشتہ روز لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوا۔
اس موقع پر بابر اعظم کو پی ایس ایل کا بہترین بلے باز قرار دیا گیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو بہترین بولر کا ایوارڈ ملا۔ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ ان کے علاوہ، 2018 کے ایڈیشن میں شاہین شاہ آفریدی کی 5 وکٹوں کی پرفارمنس کو بہترین بولنگ پرفارمنس قرار دیا گیا۔ پی ایس ایل کے ساتویں سیزن میں شاداب خان کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں موسٹ ویلیو ایبل کرکٹر (ایم وی سی) کا ایوارڈ دیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے پہلے کپتان ڈیرن سیمی نے “آئیکون آف پی ایس ایل” کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ جبکہ بہترین انفرادی اننگ کا ایوارڈ جیسے روئے نے جیتا۔
یہ ایوارڈز پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے ایک شاندار تحفہ ہیں، جو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔