ماسکو: روس نے آذربائیجان کے مسافر طیارے کے حادثے پر غلطی سے معافی مانگتے ہوئے اس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ روسی صدارتی دفتر
کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفون پر بات کی
اور طیارہ حادثے پر معذرت کی، تاہم انہوں نے روسی غلطی کا باقاعدہ اعتراف نہیں کیا۔
کریملن کے مطابق، پیوٹن نے بتایا کہ آذربائیجان کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت روس کے گروزنی شہر میں فضائی دفاعی نظام فعال تھا اور
اسی دوران یوکرینی ڈرون حملے ہو رہے تھے۔ یہ حادثہ اسی دوران پیش آیا، اور روسی صدر نے اس پر افسوس کا اظہار کیا۔