ایلون مسک نے ایک اور انقلابی اعلان کیا ہے جس سے دنیا کی موبائل فون سروسز میں نیا انقلاب آ سکتا ہے۔ ایلون مسک کے مطابق، اب موبائل ٹاورز کے بغیر فون سروسز ممکن ہوں گی۔ اسٹار لنک کی ڈائریکٹ ٹو سیل سیٹلائٹ سروس کی بِیٹا ٹیسٹنگ آج سے شروع ہو سکتی ہے۔
یہ نئی سروس صارفین کو کسی نئے فون یا اضافی ہارڈویئر کی ضرورت کے بغیر، سیدھے سیٹلائٹ سے جڑنے کی سہولت دے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹریڈیشنل سیلولر نیٹ ورک کی ضرورت نہیں ہوگی اور موبائل فونز سروس فراہم کرنے کے لیے موبائل ٹاورز پر انحصار نہیں کریں گے۔
اس سروس سے لوگوں کو کہیں بھی، چاہے وہ کس قدر دور ہوں، ٹیکسٹ پیغامات، کالز، اور انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے گی۔ اس تکنیک کو “سیل ٹاورز ان اسپیس” کا نام دیا گیا ہے، جس سے ڈیڈ زون ختم ہونے اور موبائل کنکٹیویٹی میں بہتری لانے کی امید ہے۔
اگر یہ بِیٹا ٹیسٹ کامیاب ہوتا ہے تو یہ ان علاقوں میں رہنے والے افراد کے لیے بے حد مددگار ثابت ہو گا جہاں روایتی نیٹ ورک دستیاب نہیں ہے۔ اس سروس کے ذریعے 2 جی بی پی ایس تک کی اسپیڈ کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے اسٹار لنک کا مقصد دیہی اور ناقابل رسائی علاقوں میں کنکٹیویٹی کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
یہ منصوبہ اسپیس ایکس کے فالکون 9 اور اسٹار شپ راکیٹس کے ذریعے لانچ کیے گئے سیٹلائٹس کی مدد سے کام کرے گا، جو لیزر بیک ہال کے ذریعہ اسٹار لنک کنسٹیلیشن سے جڑ کر عالمی سطح پر کنکٹیویٹی فراہم کرے گا۔