Skip to content

Latest News

The Best Trending News Website

Menu
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Contact Us
Menu

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید

Posted on January 10, 2025

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقے شجاعیہ میں ایک مواصلاتی کمپنی کے ٹاور پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے چار ملازمین شدید زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو بچوں سمیت تین فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، جب کہ شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں تین اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے بعد فلسطینی علاقے میں اس کے جانی نقصان کی تعداد 399 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔

دوسری جانب غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیلیوں نے احتجاج کیا اور تل ابیب کی سڑکیں بند کر دیں۔ انہوں نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ جنگ فوری طور پر ختم کرنے اور یرغمالیوں کو واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی اس تنازعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں اور اگر یہ معاہدہ اس وقت نہیں ہو پاتا تو امریکی صدر جو بائیڈن کی آئندہ انتظامیہ اسے آگے بڑھائے گی۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Posts

  • بھارت میں میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا گیا: میرا کا دعویٰ
  • رمضان میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں قرآن سیکھنے کا سنہری موقع
  • امریکی فوج میں بڑی تبدیلی: ہزاروں ٹرانس جینڈر اہلکار نکالنے کا فیصلہ
  • دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا سب سے پاپولر طریقہ سامنے آگیا
  • کشتی حادثہ میں 350 پاکستانیوں کی اموات: لیک آڈیو نے یونانی حکام کی لاپروائی بے نقاب کر دی

Recent Comments

  1. Paylater777 cuan maksimal dalam 2 jam on اروشی روٹیلا نے تامل فلم “ڈاکو مہاراج “کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟ حیران کن انکشاف
  2. Mazda on اروشی روٹیلا نے تامل فلم “ڈاکو مہاراج “کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟ حیران کن انکشاف
  3. slot on اروشی روٹیلا نے تامل فلم “ڈاکو مہاراج “کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟ حیران کن انکشاف
  4. https://hermes4d.org/ on اروشی روٹیلا نے تامل فلم “ڈاکو مہاراج “کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟ حیران کن انکشاف
  5. online games casino jili on اروشی روٹیلا نے تامل فلم “ڈاکو مہاراج “کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ وصول کیا؟ حیران کن انکشاف

Archives

  • February 2025
  • January 2025
  • December 2024

Categories

  • Gold Rates
  • Latest News
  • Pakistan Top Trend
  • Uncategorized
©2025 Latest News | Design: Newspaperly WordPress Theme