لاہور: سوشل میڈیا پر اپنی انوکھی گلوکاری کے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی گلوکار ان سے جلتے
ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہوں نے اپنی گلوکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مشہور گلوکار، پروڈیوسر، اور ہدایت
کار ان کی تعریف کرتے ہیں، لیکن پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اینکرز ان کی تعریف نہیں کرتے۔
چاہت فتح علی خان نے کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے، اور انہوں نے پاکستانی گلوکاروں سے اپیل کی کہ وہ خوش
رہیں اور اپنے کام پر توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نے ڈھائی سالوں میں 48 گانوں کے ٹریک ریلیز کیے ہیں اور مزید 5 گانے جلد ریلیز
ہونے والے ہیں۔
چاہت نے کہا کہ اپنے کام پر رہنا زیادہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ اگر کوئی دوسرے لوگوں کے خلاف بات کرتا ہے یا حسد کرتا ہے، تو یہ اس
کی صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں۔