لاہور: پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کے دوران اپنی پسندیدہ شخصیت کے بارے میں ایک دلچسپ اعتراف کیا۔ دعا زہرہ نے بتایا کہ ان کو کرکٹ کے مشہور کھلاڑی بابر اعظم پر کرش ہے اور وہ انہیں بہت پسند کرتی ہیں۔
شو کے دوران جب دعا زہرہ سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے لیے کس قسم کے ہمسفر کی تلاش میں ہیں، تو اداکارہ نے کہا کہ انہیں ایسا لڑکا چاہیے جو سچا اور ایماندار ہو، جو ہر حالت میں ان کا ساتھ دے اور ان سے جھوٹ نہ بولے۔
دعا زہرہ نے اپنی پسندیدہ کرکٹ کی معلومات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کرکٹ بہت پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ بابر اعظم ان کے لیے خاص ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو ٹرول کیا جاتا ہے تو انہیں یہ بالکل اچھا نہیں لگتا اور اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ براہ کرم بابر اعظم کو ٹرول نہ کیا کریں۔
دعا نے اپنی پسندیدہ کرکٹر پر کرش کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کی عزت اور ساکھ کی اہمیت پر زور دیا۔