فیس بک پر پیسے کمانا اب پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے، خاص طور پر اس نئے فیچر کے ذریعے جس کا مقصد صارفین کو
affiliate لنکس کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ میٹا نے اس فیچر کو متعارف کراتے ہوئے صارفین کو نئے
طریقے سے کمانے کے مواقع دیے ہیں، جو کہ ان کی پوسٹس، ریلز، فوٹوز، ویڈیوز اور ٹیکسٹ میں affiliate لنکس کو زیادہ مؤثر طریقے
سے شامل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
اس نئی اپ ڈیٹ کا مقصد صارفین کو کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کے لیے بہتر موقع دینا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسے کما سکیں۔ اس
سے قبل affiliate لنکس کو صرف کیپشنز میں یو آر ایل کے طور پر دکھایا جاتا تھا، لیکن اب ان لنکس کو پوسٹس میں نمایاں طور پر شامل
کیا جا سکے گا جس سے نہ صرف انگیج منٹ بلکہ سیلز میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
میٹا کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے آٹو ڈیٹیکشن سسٹم کا مقصد مخصوص ویب لنکس یا ڈومینز کی شناخت کرنا ہے۔ جب کوئی
خاص ڈومین یا ویب لنک پہچانا جائے گا تو صارفین کو پیڈ پارٹنر شپ لیبل استعمال کرنے کی تجویز دی جائے گی اور پراڈکٹ لنک کی
تفصیلات بھی شامل کی جائیں گی۔
یہ فیچر فی الحال فیس بک پیجز اور پروفیشنل پروفائلز کے لیے دستیاب ہے اور دنیا بھر میں متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے صارفین کے
لیے کمانے کے نئے امکانات کھل رہے ہیں۔