ممبئی: بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک دلچسپ تبصرہ کیا جس نے سب کو حیران کن طور پر محظوظ کر دیا۔ وہ “کون بنے گا کروڑ پتی” شو میں شریک تھے جب ایک کم عمر امیدوار نے ایشوریا رائے کی خوبصورتی پر بات کی اور کہا کہ “سر، ایشوریا رائے بہت خوبصورت ہیں”۔
امیتابھ بچن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “ہم جانتے ہیں”۔ تاہم، جب امیدوار پرنوشا نے ان سے اس خوبصورتی کے راز کے بارے میں سوال کیا تو امیتابھ بچن نے دل جیتنے والا جواب دیا: “دیکھیں، آپ کو چہرے کی خوبصورتی کچھ سالوں میں مٹ جائے گی، لیکن آپ کے دل کی خوبصورتی سب سے اہم ہے، جو ہمیشہ رہتی ہے”۔
یہ خوبصورت بات امیتابھ بچن کی گہری سوچ اور زندگی کے فلسفے کی عکاسی کرتی ہے۔
دوسری جانب، ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی کو 18 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور ان کی جوڑی کو بالی ووڈ کی سب سے خوبصورت جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگرچہ ان کے رشتہ میں تنازعات کی افواہیں بھی سنی جاتی ہیں، لیکن ایشوریا اور ابھیشیک نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو عوامی بحث سے دور رکھا ہے اور اس پر کبھی تبصرہ نہیں کیا۔