بیروت: لبنانی نیوز اینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے عدالت میں قریب سے گولی مار کر قتل کر دیا، اور بعد میں خود بھی
اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق، ملزم واردات کے بعد عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم ایک گھنٹے
بعد اس نے فیس بک پر ایک وڈیو شیئر کی، جس میں اس نے قتل کی وجہ مبینہ خیانت بتائی اور غیرت کو اس جرم کا محرک قرار دیا۔
عبیر رحال اپنے شوہر سے علیحدگی کی درخواست پر کارروائی مکمل کرنے کے لیے عدالت پہنچی تھی، جہاں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ملزم خلیل مسعود نے وڈیو میں اپنی کارروائی کو جائز قرار دیتے ہوئے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے سے پہلے اس قتل کی وجہ کو “غیرت” اور
شوہر کے حق کے طور پر پیش کیا۔
اس واقعہ نے لبنانی معاشرے میں شدید غم و غصے کی لہر پیدا کی ہے اور لوگوں نے اسے ایک اور سنگین گھریلو تشدد کا کیس قرار دیا ہے۔
حکام اس قتل کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔