نئے سال کے آغاز کے ساتھ فوربز نے دنیا کے امیرترین ارب پتی افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں کئی مشہور کاروباری شخصیات اور انٹرپرینیورز کی دولت میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں 500 امیر ترین افراد کی دولت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور ان کی مجموعی دولت 10 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس اضافہ کا بڑا سبب امریکی ٹیکنالوجی اسٹاک کی کارکردگی ہے۔
فہرست میں شامل امیر ترین افراد میں ایلون مسک، مارک زکربرگ اور جینسین ہوانگ کی مجموعی دولت 10 ٹریلین ڈالر ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیکنالوجی کے شعبے کے بڑے ناموں میں لیری الیسن، جیف بیزوز، مائیکل ڈیل اور گوگل کے شریک بانی لیری پیج اور سیرگے برین شامل ہیں۔
امریکا، چین اور بھارت جیسے ممالک میں دولت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں امریکا 813 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے، چین 473 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور بھارت 200 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
فوربز کی 2025 کی فہرست میں دنیا کے 10 امیر ترین افراد شامل ہیں:
- ایلون مسک (امریکا) – 733.9 ارب ڈالر
- جیف بیزوز (امریکا) – 239.4 ارب ڈالر
- مارک زکربرگ (امریکا) – 211.8 ارب ڈالر
- لیری الیسن (امریکا) – 204.6 ارب ڈالر
- برنارڈ آرنلٹ اینڈ فیملی (فرانس) – 181.3 ارب ڈالر
- لیری پیج (امریکا) – 161.4 ارب ڈالر
- سیرگے برین (امریکا) – 154.0 ارب ڈالر
- ویرن بفیٹ (امریکا) – 146.2 ارب ڈالر
- اسٹیو بالمر (امریکا) – 126 ارب ڈالر
- جینسین ہوانگ (امریکا) – 120.2 ارب ڈالر
ایلون مسک کی دولت کا بنیادی ذریعہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس ہے، جبکہ گوگل کے بانیوں کی دولت گوگل کی کامیابی سے جڑی ہوئی ہے۔ اس فہرست میں پہلی بار جینسین ہوانگ کا نام 10ویں نمبر پر آیا ہے، جن کی دولت نیویڈیا کمپنی کے ذریعے بڑھی ہے۔