چین کی کمپنی اسپیس ٹرانسپورٹیشن نے اپنے سپرسونک مسافر بردار ہوائی جہاز “ینشنگ” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ اس جہاز کی رفتار 3045 میل فی گھنٹہ (ماخ 4) ہے، جو اسے دنیا کے تیز ترین طیاروں میں شامل کرتی ہے۔ اس کی رفتار کی بنا پر، یہ مسافروں کو لندن سے نیویارک صرف دو گھنٹے میں پہنچا سکتا ہے اور کراچی سے لاہور کا سفر محض 13 منٹ میں مکمل کر سکتا ہے۔
یہ طیارہ ریم جیٹ انجن (Ramjet Engine) سے لیس ہے، جو فضا کی آکسیجن کا استعمال کر کے ایندھن جلاتا ہے اور انتہائی تیز رفتار پیدا کرتا ہے۔ ینشنگ کی سروس اگلے چند سالوں میں شروع ہونے کی توقع ہے، جو دنیا بھر کے سفر کے طریقوں میں انقلاب لا سکتی ہے۔