سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دو ویڈیوز نے پاکستانی ڈراموں کے حوالے سے ایک تہلکہ مچا دیا۔ ان ویڈیوز میں دکھائے گئے بولڈ سین نے صارفین کو حیرانی اور غصے میں مبتلا کر دیا، کیونکہ یہ مناظر اسلامی معاشرتی اقدار اور مشرقی روایات کے خلاف سمجھے جا رہے تھے۔ ویڈیوز میں ایسا دکھایا گیا تھا کہ ڈراموں کے ہیرو ہیروئن ایک دوسرے کو بوسہ دے رہے ہیں، جس نے سوشل میڈیا پر شدید اعتراضات کا سامنا کیا۔
تاہم، بعد میں یہ حقیقت سامنے آئی کہ یہ ویڈیوز مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مدد سے تیار کی گئی تھیں۔ ان ویڈیوز میں جو مناظر دکھائے گئے تھے، وہ اصل ڈراموں کے سینز سے چوری کیے گئے تھے اور ان میں تبدیلی کی گئی تھی۔
ایک ویڈیو ’عشق مرشد‘ ڈرامے کی تھی، جس میں بلال عباس خان اور در فشان سلیم تھے، جبکہ دوسری ویڈیو میں غالباً دانش تیمور اور حبا کا ڈرامہ ’جان نثار‘ شامل تھا۔ حقیقت میں ان ڈراموں میں ایسے غیر اخلاقی مناظر نہیں تھے، اور یہ سینز صرف ای آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے خلط ملط کیے گئے تھے۔
اس معاملے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) سے کارروائی کی درخواست کی، اور اس قسم کے مواد کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔