فلکیاتی ماہرین کے مطابق اس سال پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ (ہفتہ) یا 2 مارچ (اتوار) سے ہونے کا امکان ہے۔ رمضان کا چاند 28 فروری (جمعہ) یا یکم مارچ (ہفتہ) کو نظر آنے کی توقع ہے۔
عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ عید کا چاند 29 مارچ (ہفتہ) یا 30 مارچ (اتوار) کو نظر آ سکتا ہے۔ اس کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 30 مارچ (اتوار) یا 31 مارچ (پیر) کو منائی جا سکتی ہے۔
تاہم، رمضان اور عید کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔