سلیم خان نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان کی شادی نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا بیٹا شادی کے لیے ساتھی اداکاراؤں میں ماں کی خصوصیات تلاش کرتا ہے، جو کہ حقیقت میں بہت مشکل ہے۔ سلیم خان کے مطابق سلمان خان کی سوچ یہ ہے کہ وہ کسی بھی اداکارہ میں اپنی والدہ جیسی گھرداری کی خصوصیات تلاش کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنی کیریئر کی جگہ صرف گھریلو زندگی کو ترجیح دے کر ایک ہاؤس وائف بن جائے۔
سلیم خان نے کہا کہ یہ توقعات غیر حقیقت پسندانہ ہیں کیونکہ ایک ورکنگ اداکارہ سے یہ امید کرنا کہ وہ مکمل طور پر گھر داری کے کام کرے گی جیسے بچوں کی پرورش، ہوم ورک کروانا اور کھانا پکانا، یہ ایک غیر مناسب توقع ہے۔
ان کے مطابق سلمان خان کا یہ بڑا مسئلہ ہے کہ وہ تعلقات میں ہمیشہ اپنی ماں کی خصوصیات تلاش کرتے ہیں، جو کہ حقیقتاً ایک مشکل اور غیر عملی توقع ہے۔ یہ وجہ بنی کہ سلمان خان کی شادی اب تک نہیں ہو سکی، کیونکہ وہ اپنے تعلقات میں ایسی صفات چاہتے ہیں جو ہر کسی میں نہیں پائی جاتیں۔