پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی رخصتی کے دن ایک خاص اور دلکش جوڑا زیب تن کیا، جس نے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا۔ شادی کی تقریبات کے دوران کبریٰ خان نے فیشن سینس کا بھرپور خیال رکھا اور ہر دن اپنے منفرد انداز میں مداحوں کو محظوظ کیا۔ ان کے خوبصورت لُکس نے نہ صرف ان کے چاہنے والوں کو متاثر کیا بلکہ انہیں ان کی تعریف کرنے پر مجبور کر دیا۔
کبریٰ خان اور ان کے شوہر نے پری ویڈنگ ایونٹس پاکستان میں منعقد کیے، جس کے بعد وہ مکہ مکرمہ روانہ ہوئے جہاں ان کا نکاح ہوا۔ نکاح کے بعد وہ واپس وطن لوٹ آئے اور مختلف شادی کی تقریبات جیسے مایوں، شیندی، ولیمہ اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیا۔
اپنی رخصتی کے دن کبریٰ خان نے ایک دیسی و روایتی دلہن کا روپ اختیار کیا، اور اس موقع پر انہوں نے ایک خوبصورت غرارہ زیب تن کیا جس میں وہ بے حد حسین نظر آئیں۔ اداکارہ کا یہ جوڑا پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’حسینز‘ کا خصوصی شاہکار تھا، جو کبریٰ نے اپنی خواہش کے مطابق تیار کرایا تھا۔
کبریٰ خان کا یہ کسٹمائز جوڑا اب ’حسینز‘ آفیشلز کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے جہاں اس کی تفصیلات اور قیمت درج کی گئی ہیں۔ نیٹ اور سلک کے کپڑے سے تیار کیا گیا یہ جوڑا “برائے کبریٰ” کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔ اس جوڑے میں گوٹا، دبکا، نقشی، اور سلما ستارے کا کام واضح طور پر نمایاں ہے، جبکہ دوپٹے پر حسین کام کے علاوہ بارڈر پر کرن لگی ہوئی ہے۔
کبریٰ خان نے اپنی رخصتی کے دن اپنے فیشن اور جمالیات کا بہترین امتزاج پیش کیا، جو کہ ان کے مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گیا۔