وقت کے ساتھ چہرے کی جلد کی رنگت اور چمک ماند پڑنا ایک عام مسئلہ ہے، اور یہ کسی بھی شخص کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر جب بڑھتی عمر کے اثرات جلد پر نمایاں ہونے لگیں۔ اس پریشانی کا آسان اور قدرتی حل ڈاکٹر ام راحیل نے ایک مفید ٹوٹکہ کے طور پر بتایا جو گھر پر ہی با آسانی تیار کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر ام راحیل کے مطابق گاجر کا جوس چہرے کی جلد کی دیکھ بھال کے لیے بہترین ہے اور اس کا استعمال بڑھتی عمر کے اثرات جیسے جھریوں اور سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاجر کا جوس دودھ کے ساتھ ملا کر روزانہ پینا چاہیے، کیونکہ یہ جلد کی رنگت کو بہتر بناتا ہے اور اس میں موجود وٹامنز اور معدنیات جلد کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے خاص طور پر شادی کے لیے تیار ہونے والی لڑکیوں اور لڑکوں کو مشورہ دیا کہ وہ گاجر کا جوس باقاعدگی سے پیئیں، کیونکہ یہ ہارمونز کو متوازن کرتا ہے، جس سے چہرے کی جلد ترو تازہ اور چمکدار ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ جوس بچوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، کیونکہ یہ آنکھوں کی بینائی اور دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
ڈاکٹر نے مزید کہا کہ اس جوس کا باقاعدہ استعمال چہرے اور ہاتھوں کی جلد کو نرم و ملائم بنانے میں مدد دیتا ہے اور اسے چمکدار بھی بناتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی جلد صحتمند اور چمکدار ہو تو روزانہ گاجر کے جوس کا استعمال ایک قدرتی اور مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے، جو کم خرچ اور آسان ہے۔