پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹوری نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچا دی ہے۔ دونوں فنکاروں کی اسٹوریز میں دکھایا جانے والا منظر ایک جیسا تھا، جس نے مداحوں کے ذہن میں سوالات پیدا کر دیے کہ آیا یہ محض اتفاق ہے یا کچھ خاص ہو رہا ہے؟
شوبز انڈسٹری میں کچھ وقت سے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کے بارے میں چہ میگوئیاں چل رہی تھیں کہ شاید یہ دونوں کسی مشترکہ پروجیکٹ، جیسے فلم یا گانے میں کام کر رہے ہوں۔ انسٹا اسٹوریز نے ان افواہوں کو مزید تقویت دے دی ہے، حالانکہ دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
ہانیہ اور دلجیت کی ایک جیسی اسٹوریز میں جو منظر شیئر کیا گیا وہ مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بن گیا، اور ان دونوں کے ایک ساتھ کام کرنے کی توقعات بڑھ گئیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس کولیبریشن کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں اور اس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
کچھ مداح تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ شاید یہ دونوں کسی مشترکہ گانے یا فلم کی شوٹنگ کر رہے ہوں، اور بہت سے لوگ ان کے اسکرین پر ایک ساتھ آنے کے منتظر ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو ہانیہ کی پرفارمنس اور دلجیت کی آواز کے مداح ہیں۔