سہ فریقی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ جنگ کے دوران ایک لڑکی کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو میں لڑکی کو ٹام لیتھم کے آؤٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد اس لڑکی کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
یہ لڑکی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، کا نام عارفہ جنید انجم بتایا جا رہا ہے، اور وہ ایک ابھرتی ہوئی ماڈل ہیں۔ عارفہ جنید کا انسٹاگرام پر 3386 فالوورز ہیں، اور وہ 17 افراد کو فالو کرتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر اب تک 65 پوسٹس شیئر کی گئی ہیں۔ لڑکی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی جانب سے انہیں نیا ‘کرش’ قرار دیا جا رہا ہے، اور ان کے بارے میں کئی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی، اور کیویز نے 243 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔ اس میچ کے دوران عارفہ جنید کی خوشی نے نہ صرف کرکٹ فینز کی توجہ حاصل کی بلکہ ان کے سوشل میڈیا پر بڑھتے فالوورز نے بھی ان کی شہرت میں اضافہ کر دیا ہے۔