سلمان خان نے اپنی گفتگو میں حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کبھی بھی اداکار نہیں بننا چاہتے تھے بلکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ بڑے ہو کر ڈائریکٹر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈائریکشن کی طرف مائل تھے اور ماڈلنگ بھی کرتے تھے، مگر ان کا اصل خواب فلموں میں ڈائریکٹر بننے کا تھا۔
سلمان خان نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت لکھا کرتے تھے اور اب بھی لکھتے ہیں، لیکن جب انہوں نے ڈائریکشن کی کوشش کی تو انہیں کسی نے یہ موقع نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی اور لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ بچہ ڈائریکٹر کیسے بن سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اداکاری کا آغاز اس طرح ہوا کہ جہاں بھی جاتے تھے، لوگ انہیں اداکاری کرنے کا مشورہ دیتے تھے، جس کے بعد انہوں نے فلموں میں کام شروع کیا۔ سلمان خان نے مزید کہا کہ ان کی ابتدائی فلموں میں نہ وہ کامیڈین تھے اور نہ ہی ولن، بلکہ وہ ہمیشہ ہیرو کے طور پر نظر آئے۔