حبا بخاری نے اپنے انٹرویو میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اچھے اسکرپٹس پر کام کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ بیس سالوں میں انڈسٹری میں بہتری آئی ہے، اور وہ امید کرتی ہیں کہ یہ بہتری مسلسل جاری رہے گی۔
حبا بخاری نے کہا کہ وہ فی الحال کسی پروجیکٹ میں نظر نہیں آ رہی ہیں لیکن بہت جلد نئے پروجیکٹس کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس کے لئے بہت پرجوش ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے پاس اچھے اسکرپٹس موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کم ہو رہا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ پروڈکشن ہاؤسز کو ان اسکرپٹس کو قبول کرنے کے لیے مضبوط اور باہمت ہونا چاہیے تاکہ ہم بہتر کہانیاں تخلیق کر سکیں اور انڈسٹری میں مزید ترقی ہو سکے۔