بدھ کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کم ہو کر 2888 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 1600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 1 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 3 لاکھ 3 ہزار 100 روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔
چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ 3 ہزار 312 روپے پر مستحکم رہی۔