سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دعا زہرہ نے حال ہی میں اے آر وائی زندگی کے پروگرام “دی نائٹ شو ود ایاز سموں” میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے ذاتی زندگی، شادی، اور کرکٹ کے حوالے سے دلچسپ باتیں کیں۔
دعا زہرہ نے کہا کہ وہ ابھی سنگل رہ کر خوش ہیں اور نکاح کے معاملے پر یقین رکھتی ہیں۔ انہیں ایسا لڑکا چاہیے جو ایماندار ہو، جو کچھ چھپائے نہ اور جھوٹ نہ بولے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی حالت ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، اور وہ خود کما سکتی ہیں، بس انہیں ایک جوڑے کی ضرورت ہے جو انہیں ساتھ لے جائے۔
جب ان سے کرکٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو دعا زہرہ نے کہا کہ انہیں کرکٹ بہت پسند ہے اور ان کا دل بابر اعظم پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم بطور کرکٹر بہت اچھے لگتے ہیں اور جب انہیں ٹرول کیا جاتا ہے تو یہ انہیں بالکل اچھا نہیں لگتا۔ دعا نے درخواست کی کہ بابر اعظم پر تنقید نہ کی جائے۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کے بارے میں دعا نے کہا کہ اس میں سب کچھ خود کرنا پڑتا ہے، جیسے لائٹ وغیرہ سیٹ کرنا، جبکہ ڈراموں میں سب کچھ پہلے سے ہی موجود ہوتا ہے، صرف ڈائیلاگ بولنے ہوتے ہیں۔ دعا نے آخر میں اپنی والدہ کی خواہشیں پوری کرنے کی دعا کی۔