سال 2024 بالی ووڈ کے لیے ایک قابل ذکر سال رہا، خاص طور پر اسٹار کڈز کے فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے کے حوالے سے۔ کئی سینیئر اداکاروں کے بچوں نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا، اور ان میں ورون دھون کی بھانجی انجینی دھون کا نام بھی شامل ہے۔
انجینی دھون نے گزشتہ سال “بنی اینڈ فیملی” کے ذریعے شوبز میں قدم رکھا تھا، اور اب انہوں نے سلمان خان کی آنے والی فلم “سکندر” میں اپنے کردار کی تصدیق کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انجینی نے سلمان خان اور رشمیکا مندانا کے ساتھ کام کرنے کی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “سلمان خان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک خواب کے پورا ہونے جیسا ہے، میں ہمیشہ ان کی سب سے بڑی مداح رہی ہوں اور ان کی فلمیں خصوصاً وہ جو انہوں نے ڈیوڈ دھون کے ساتھ کی ہیں، بہت پسند کرتی ہوں۔”
“سکندر” کی ریلیز 2025 عید پر متوقع ہے، اور اس میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ انجینی دھون کا سلمان خان جیسے بڑے اداکار کے ساتھ کام کرنا ایک بڑی بات ہے اور ان کے کیریئر کی ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔