بھارتی فلم انڈسٹری کی سابق اداکارہ روبی ڈھالہ نے سیاست میں قدم رکھتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ روبی ڈھالہ، جو کہ اب کینیڈا کی لبرل پارٹی کی رہنما ہیں، جسٹن ٹروڈو کے ہٹنے کے بعد وزیراعظم کے عہدے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔ اگر وہ اس دوڑ میں کامیاب ہو جاتی ہیں، تو وہ کینیڈا کی پہلی ایشیائی خاتون وزیراعظم بنیں گی۔
روبی ڈھالہ کا سیاست میں آنا ایک اہم موڑ ہے، کیونکہ اگر وہ منتخب ہو کر وزیراعظم بنیں تو وہ کینیڈا کی پہلی غیر سفید فام خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ وہ پنجابی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور کینیڈا کے ہاؤس آف کامنز میں 2024 میں پہلی بار منتخب ہوئی تھیں۔
روبی ڈھالہ کا بالی ووڈ کیریئر مختصر تھا، اور وہ 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم “کیوں؟ کس لیے؟” میں نظر آئیں تھی، جس میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس فلم کی کہانی ہیمِلٹن کے سیریل کلر سکھوندر ڈھلون سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی اور اس کی ہدایتکاری ونود تلوار نے کی تھی۔
اب وہ سیاست میں ایک نئی اور اہم ذمہ داری کا آغاز کر رہی ہیں اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ وہ کینیڈا کی سیاسی منظرنامے میں کتنی کامیاب ہو سکتی ہیں۔