سارہ علی خان کی ایک دلچسپ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک سیلز مین نے انہیں بیوقوف بنا کر اپنے برانڈ کی پروموشن کروا لی۔ ویڈیو میں سارہ علی خان جم سے باہر نکلتی ہیں، اور ایک لڑکا جو ایک پیکٹ پکڑے کھڑا ہوتا ہے، ان سے ملنے آتا ہے اور خود کو ان کا مداح بتا کر تصویر کھنچوانے کی درخواست کرتا ہے۔ سارہ تصویر بنوانے پر راضی ہو جاتی ہیں اور اس کے ساتھ تصویر بناتی ہیں۔ لیکن اس کے بعد وہ پیکٹ ان سے لے کر اپنے برانڈ کی پروموشن کر لیتا ہے۔
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، جیسے ایک صارف نے لکھا کہ “یہ سال کا بہترین سیلز مین ہے” اور دوسرے نے کہا “اگر دماغ ہو تو کچھ بھی ممکن ہے۔” یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ کبھی کبھار سیلز مین کی چالاکی اور ذہانت کی بدولت کچھ بھی ممکن ہو سکتا ہے۔
کام کی بات کی جائے تو سارہ علی خان نے حال ہی میں اکشے کمار کے ساتھ فلم “اسکائی فورس” میں اداکاری کی ہے اور اب ان کی آنے والی فلم “میٹرو ان دنوں” ہے، جس میں ان کے ساتھ آدیتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انوپم کھیر، نینا گپتا، کونکنا سین شرما، پنکج ترپاٹھی، علی فضل اور فاطمہ ثنا شیخ شامل ہیں۔