کابل: طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والے تمام ملکی اور غیر ملکی غیر سرکاری گروپوں (این جی
اوز) کو بند کر دیں گے۔ وزارتِ اقتصادیات نے ایک خط کے ذریعے ان گروپوں کو خبردار کیا ہے کہ جو این جی اوز اس نئے حکم نامے کی
تعمیل میں ناکام رہیں گی، انہیں افغانستان میں کام کرنے کے لائسنس سے محروم کر دیا جائے گا۔
یہ اعلان طالبان حکومت کی طرف سے خواتین کی تعلیم اور کام کرنے کے حقوق پر لگائی جانے والی پابندیوں کے سلسلے میں ایک اور قدم
ہے، جس نے عالمی سطح پر تنقید کو جنم دیا ہے۔ افغانستان میں کام کرنے والی این جی اوز نے اس حکم نامے کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے
کہ اس سے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہو گی۔