سردیوں میں بالوں کا گرنا ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے، خاص طور پر جب موسم کی تبدیلی کے دوران جسم میں مختلف تبدیلیاں آتی ہیں، جن کی وجہ سے بالوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ حکیم شاہ نذیر نے اس حوالے سے ایک آسان اور مؤثر نسخہ تجویز کیا ہے جو بالوں کی نشونما کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
نسخہ:
- روغن بارہ تخم (12 بیجوں کا تیل) – آدھا پاؤ
- تِل کا تیل – آدھا پاؤ
- مہندی کے بیجوں کا تیل – 30 گرام
- پکھان بید کا تیل – 30 گرام
- روغن زلف دراز – 30 گرام
- بال چھڑ کے بیج کا ٹکڑا – ایک
- اشنا بوٹی یا پتھر کا پھول – ایک چمچ
استعمال کا طریقہ: تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کر کے ایک بوتل میں محفوظ کر لیں۔ یہ تیل ہفتے میں تین بار بالوں میں لگائیں اور پھر کسی اچھے شیمپو یا صابن سے بال دھولیں۔
یہ تیل بالوں کے لئے غذائیت فراہم کرتا ہے، اور ان کی جڑوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے استعمال سے نہ صرف بالوں کا گرنا کم ہوگا بلکہ بالوں کی نشونما بھی بہتر ہوگی۔
یاد رکھیں کہ اس نسخے کو باقاعدگی سے استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ اس کے مکمل فوائد حاصل کیے جا سکیں۔