ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کے ساتھ، اب ایک اور خوفناک پیشگوئی سامنے آئی ہے جو 2032 سے متعلق ہے۔ سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 22 دسمبر 2032 کو زمین اور ایک نئے دریافت ہونے والے سیارچے “2024 وائے آر” کے درمیان تصادم کے امکانات دگنے ہو گئے ہیں۔
یہ سیارچہ تقریباً 90 میٹر کی چوڑائی پر مشتمل ہے اور اس کی زمین سے ٹکرانے کے امکانات 1 فیصد سے بڑھ کر 2.3 فیصد ہو چکے ہیں۔ اگر یہ پیشگوئی سچ ثابت ہوئی، تو اس تصادم کا زمین پر تباہ کن اثر پڑ سکتا ہے، جو مزید ماحولیاتی بحران کا باعث بن سکتا ہے۔
امریکی خلائی ادارہ ناسا اس سیارچے پر مسلسل تحقیق کر رہا ہے اور اس کے مدار اور زمین کے ساتھ تصادم کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔ جیسے جیسے مزید معلومات ملتی جائیں گی، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں ناسا اقدامات اٹھائے گا۔
یہ پیشگوئی ایک اور چیلنج پیش کرتی ہے جو ہمارے سیارے کو درپیش ہے، اور اس سے ہمیں زمین کی حفاظت کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔